ETV Bharat / state

رامبن میں فوجی ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ - ہیلی کاپٹر کو محفوظ اتار

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع رامبن میں فوجی ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

رامبن میں فوجی ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 4:14 PM IST

ضلع رامبن میں فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کی ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ضلع پولیس لائن رامبن میں لینڈنگ کی گئی۔

رامبن میں فوجی ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ میں ہیلی کاپٹر کو محفوظ اتار لیا گیا اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ہیلی کاپٹر نے بانڈی پورہ سے پرواز کی تھی لیکن تکنیکی خرابی آنے کے بعد ضلع پولیس لائن رامبن میں اس کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ سے ادھمپور ایئر بیس کے لیے اڑان بھری تھی۔

ہیلی کاپٹر میں کل آٹھ افراد سوار تھے جن میں دو پائلٹ اور باقی فوجی سٹاف شامل تھے۔ فوج کے انجینئرز کی جانب سے خرابی کا پتہ لگانے کے بعد خرابیوں کو ٹھیک کیا گیا جسکے بعد ہیلی کاپٹر دوبارہ سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار سبھی افراد اس درمیان بالکل محفوظ رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.