ETV Bharat / state

رامبن اور کشتواڑ میں ڈی ڈی سی چیئرمین و نائب چیئر مین مقرر - ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ چیرمین

حال ہی میں نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے تین آزاد امیدوار کونسلروں کی مدد سے نیشنل کانفرنس نے ڈی ڈی سی رامبن کیلئے اپنا چیئرمین اور نائب چیئرمین کو چن لیا ہے۔ چیئرمین کیلئے شمشادہ شان نے گیارہ جبکہ نائب چیئرمین کیلئے رابعہ حمید نے نو ووٹ حاصل کئے۔

رامبن اور کشتواڑ میں ڈی ڈی سی چیئرمین و نائب چیئر مین مقرر

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 10:04 PM IST

رامبن میں چیئرمین شپ کیلئے شمشادہ شان کے مقابلے بھارتیہ جنتا پارٹی نے رینوکا کٹوچ کو اٹھایا تھا، جبکہ نائب چیئرمین کیلئے رابعہ حمید کے مقابلے بھارتیہ جنتا پارٹی نے بلبیر سنگھ اور کانگریس نے امتیاز کھانڈے کو کھڑا کیا تھا۔ رامبن کونسل میں نیشنل کانفرنس چھ، آزاد تین، بھارتیہ جنتا پارٹی تین اور کانگریس دو سیٹوں پر کامیاب ہوئے تھے۔

رامبن اور کشتواڑ میں ڈی ڈی سی چیئرمین و نائب چیئر مین مقرر

جیتے ہوئے تین آزاد امیدواروں کی طرف سے کل جموں میں نیشنل کانفرنس میں شمولیت کے بعد نیشنل کانفرنس نے سابقہ اتحادی کانگریس کو باہر کردیا ہے اور اپنے ساتھ آئے تین آزاد کونسلروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔اس موقع پر کانگریس کے امتیاز کھانڈے نے الزام لگایا کہ' نیشنل کانفرنس نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور اس کے باوجود بھی انہوں نے چیئرمین شپ کیلئے نیشنل کانفرنس کی شمشادہ شان کے حق میں اپنے دو ووٹ ڈالے۔

مزید پڑھیں: غیر ملکی سفارتکاروں کا دورہ کشمیر: سرینگر میں دکانیں بند

وہیں کشتواڑ میں بھی آج دوسری مرتبہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ چیئرمین کا انتخاب ہوا جس میں ضلع چیرمین کے لیے پوجا ٹھاکر اور شریفہ بیگم نے اپنا فارم ڈسٹرکٹ چیرمین کے لیے نا مزد کیا تھا جس میں پوجا ٹھاکر ایک ووٹ سے جیت گئی، یعنی کہ 14 کونسلر کشتواڑ میں تھے دوسری امیدوار شریفہ بیگم کو چھ ووٹ ملے۔ اور نائب چیرمین سائمہ شبیر لون کو چنا گیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے کہا کہ دو گھنٹے کا انتخابات چلا جس میں پوجا ٹھاکور کو ڈسٹرکٹ چیرمین کی کامیابی حاصل ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.