بھاری تودے گرنے کے بعد 30 کلومیٹر ڈوڈہ۔ بھدرواہ روڈ ٹریفک کی آمدرفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔جس سے درجنوں مسافر گاڑیاں پھنس گئیں ہیں۔
ایس او ٹریفک بھدرواہ نثار احمد کی سربراہی میں ٹریفک حکام موقع پر پہنچے۔ لینڈ سلائیڈنگ علاقہ کے دونوں اطراف پھنسے ہوئے مسافروں نے الزام عائد کیا کہ حکام کی جانب سے کسی بھی طرح کا کلیئرنس آپریشن شروع نہیں کیا ہے، جس سے لوگ پیدل سڑک پار کرنے پر مجبور ہیں۔
ٹریفک حکام کے مطابق انتظامیہ نے سڑک کو قابل آمدورفت بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔وہی ڈوڈہ-بھدرواہ سڑک کو دو تین گھنٹوں کے اندر آمد رفت کے لیے بحال کر دیا جائےگا۔