ETV Bharat / state

ضلع ترقیاتی کمشنر کا رامبن دورہ

author img

By

Published : Jan 24, 2021, 10:51 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایس ایس پی رامبن حسیب الرحمان اور دیگر سب ضلعی افسران موجود تھے۔

District Development Commissioner's visit to Ramban
ضلع ترقیاتی کمشنر کا رامبن دورہ

ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن مسرت الاسلام نے آج سب ڈویژن بانہال دورہ کرکے سب ضلع ہسپتال بانہال کا معائنہ کیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر کا رامبن دورہ

انہوں نے قصبہ بانہال کے ریلوے اسٹیشن پر ایک درماندہ ٹاٹا موبائل گاڑی میں شدید سردی کی وجہ سے کپواڑہ کے دو نوجوانوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

گزشتہ روز قریب سات سو مسافر بانہال وار جواہر ٹنل کے درمیان شدید برفباری اور پھسلن کی وجہ سے درماندہ ہو گئے تھے جس میں انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے مسافروں کے لیے کھانا اور رات کو ٹھہرنے کا انتظام کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بانہال میں پچاس بیڈز والا ہسپتال تیار ہوگیا ہے جس کو بہت جلدی عوام کے نام وقف کر دیا جائے گا۔ تاکہ لوگوں کو کسی دوسرے ہسپتال کا رخ نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بانہال قاضی کنڈ ٹنل تعمیراتی کمپنی کام میں سرعت لانے کے لیے میٹنگ طلب کی جائے گی۔ تاکہ جموں کشمیر کی سب سے بڑی سرنگ کو تیار کرکے عوام کے نام وقف کیا جائے، جس سے ایام سردی میں بلا کسی روک ٹوک شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت جاری رہے۔

انہوں نے کہا درماندہ مسافروں کے لیے مزید شیلٹر بہت جلد تعمیر کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ درماندہ نوجوانوں کی موت پر درماندہ مسافروں اور مقامی لوگوں نے تعمیراتی کمپنی کے خلاف زبردست احتجاج کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.