ETV Bharat / state

Nitin Gadkari on Jammu Srinagar Highway جموں سے سری نگرکا سفر صرف تین گھنٹوں میں مکمل ہوگا، گڈکری - جموں سرینگر پانچ ٹنلز میں ایک سے کا کام مکمل

سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ سری نگر- جموں قومی شاہراہ کے 45 کلو میٹر طویل حصے پر 5 ٹنل تعمیر کئے جائیں گے۔ جن میں سے ایک ٹنل کا آج افتتاح کیا گیا۔ Nitin Gadkari on Jammu Srinagar Highway

Nitin Gadkari on Jammu Srinagar Highway
جموں سے سری نگرکا سفر صرف تین گھنٹوں میں مکمل ہوگا، گڈکری
author img

By

Published : Apr 11, 2023, 10:58 PM IST

ویڈیو

رامبن: سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈ کری کا کہنا ہے کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ کے 45 کلو میٹر طویل حصے پر 5 ٹنل تعمیر کیے جارہے ہیں، جن میں سے ایک ٹنل کنفر پیڑہ ٹی ون کا آج افتتاح کیا گیا۔ جب کہ چار دیگر پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچوں ٹنلز مکمل ہونے کے بعد اس قومی شاہراہ کا سفر صرف تین گھنٹوں میں طے کیا جائے۔ مرکزی وزیر نے یہ باتیں منگل کے روز رامبن کے چندرکعرت میں ایک تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس دورہ کے دوران ان کے ہمراہ جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا، وزیر مملکت و ممبر پارلیمنٹ ڈوڈہ ادھم پور ڈاکٹر جتندر سنگھ،وزیر مملکت جزل وی کے سنگھ تھے۔
مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے کہا کہ 'جموں سے سرینگر 245 کلو میٹر طویل قومی شاہرا کے 45 کلو میٹر حصے ناشری سے بانہال تک پانچ ٹنلز تعمیر ہوگے۔ ان میں سے ایک ٹنل پر تعمیر کام مکمل ہوچکا ہے، جب کہ دوسرے ٹنل کا کام بھی آخری مرحلہ میں ہے۔ ان پانچ میں سے تین ٹنلز اگلے برس مارچ تک مکمل تعمیر ہو جائے گے۔ ان ٹنلز میں کام کچھ قدرے مشکل ہے جسے مکمل کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ شاہراہ فورلین۔میں تبدیل ہونے سے جموں و کشمیر میں عالمی اور ملکی سیاحوں کا اضافہ ہوگا، جس سے جموں کشمیر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے'۔

انہوں نے کہا کہ 'شاہراہ اور ٹنلوں کا کام مکمل ہونے کے بعد اس روڈ کو کٹرہ اور پھر دہلی کے ساتھ ملایا جائے گا اور اس طرح جموں وکشمیر کا باقی ملک کے ساتھ سڑک رابطہ ہوگا۔ جس سے جموں وکشمیر کی سیاحت و معیشت کو کافی تقویت ملیں گی۔ وہی تعمیراتی کمپنی کے سی ای او گیمن انڈیا نے دعویٰ کیا انہوں نے ادھم پور سے رامبن تقربناً 90 فصدی کام مکمل ہوگیا ہے اور پیڑاہ کنفر ٹی ون کا آج افتتاح کیا گیا، جب کہ ٹی 2 کو بھی جلدی مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ان دونوں ٹنلز کے تعمیری کام مکمل کرنے میں کوئی بھی ملازم یا مزدور کی جان نہیں گئی۔ تعمیراتی کام کے دوران سخت حفاظتی انتظام کیے گئے تھے۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.