ETV Bharat / state

رامبن: چھ سال سے اپنی عمارت کو ترستا ڈپلومہ انجینیئرنگ کالج

گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج رامبن کی عمارت چھ برس گزرنے کے بعد بھی مکمل نہیں ہو سکی ہے۔

diploma
diploma
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 2:40 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کا دعویٰ تو کر رہی ہے لیکن زمینی سطح پر یہ دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔

رامبن: چھ سال سے اپنی عمارت کو ترستا ڈپلومہ انجینیئرنگ کالج

رامبن میں ڈپلومہ انجینیئرنگ کے مختلف شعبے کے طلبہ کو کالج کی عمارت نامکمل ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج رامبن 2012 میں منظور ہوا اور تددس کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا لیکن عمارت کی تعمیر کا کام مکمل نہیں ہو سکا ہے۔

ڈپلومہ انجینیئرنگ کالج
ڈپلومہ انجینیئرنگ کالج

سنہ 2014 میں کالج کے لیے چندرکورٹ میں 62 کنال زمین خرید کر 13 کروڑ منظور کرکے عمارت کی تعمیر کا کام جموں و کشمیر ہاؤسنگ کارپوریشن کو دیا گیا تھا لیکن چھ برس گزرنے کے باوجود عمارت کا 50 فیصد کام ہی مکمل ہوا ہے۔

چندرکورٹ میں کالج کا ایک بلاک تیار ہو چکا ہے اور وہاں کلاس بھی شروع کیا جانا ہے لیکن اب اس عمارت کو مرمت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

طلبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ کئی بار یہ معاملہ محکمہ کے اعلیٰ افسروں کے نوٹس میں لایا گیا لیکن اب تک کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ ٹھیکیداروں کے لیے سونے کا انڈا دینے والی مرغی جیسا ہے۔

واضح ہو کہ بچوں کو کہوباغ واقع محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی پرانی عمارت میں پڑھایا جارہا ہے۔ اس عمارت میں بچوں کو پریکٹیکل کرنے کے لیے کوئی لیباریٹری نہیں ہے اور نہ ہی کھیل کا کوئی میدان ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Ramban
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.