رامبن: جموں و کشمیر کے ضلوع رامبن کے سب ڈویژن رامسو میں گذشتہ روز آئے سیلاب سے کئی پلوں اور سڑکوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ سڑکوں اور پلوں کے نقصان ہونے سے دوردراز علاقوں کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Dilapidated Foot Bridge in Ramso
اس حوالے سے دو پنچائیتوں سوجمتنہ اے اور سوجمتہ بی کو ملانے والا قدیم پل حالیہ دنوں بھاری بارش کے سبب نا قابل آمدورفت ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سیلابی پانی نے پل کو کافی نقصان پہنچا جس کے بعد اس پر چلنا خطرے سے خالی نہیں ہے ۔
مزید پڑھیں:
اس ضمن میں ڈی ڈی سی کونسلر رامسو فیاض احمد نے موقع پر جاکر پل کا جائزہ لیا اور انتظامیہ سے اس پل کی جلد از تعمیر نو یا تجدید و مرمت کیلئے پیسے واگزار کرنے کی اپیل کی۔واضح رہے کہ پل پنچائت گھر سوجمتنہ کے ساتھ ساتھ درداہی کھوڑا سمیت بڑی آبادی کو جوڑنے کا کام کرتا ہے اور اب اس کے خستہ حال ہونے سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔