مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ڈپٹی کمشنر مسرت الا اسلام نے روزگار میلہ کا افتتاح کیا- اس روز گار میلہ کا انعقاد ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر ( DECC) رامبن نے مشن یوتھ کے تعاون سے ضلع ہیڈ کوارٹر میں کیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے افسران موجود تھے۔ اس روزگار میلے میں مختلف شعبوں اور متعلقہ سرکاری محکموں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے خود روزگار اسکیموں کو فروغ دینے کے مقصد سے شرکت کی۔
ملازمت کے متلاشیوں کی ایک جگہ میٹنگ کا اہتمام کرنے پر انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار کے موقع فراہم کرائیں۔ انہوں نے بے روزگار نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ خود روزگار کمانے میں دلچسپی لیں، اپنے اور اپنے اہل خانہ کی روزی روٹی کے لیے اپنا کاروبار شروع کریں،انہوں کہا کہ حکومت مہتواکانکشی مشن یوتھ پروگرام کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مہیا کرانے کے لئے پر عزم ہے۔
ڈاکٹر مہاجن نےملازمت کے متلاشیوں پر زور دیا کہ وہ www.jakemp.nic.in پر جا کر جموں و کشمیر حکومت کے ایمپلائمنٹ پورٹل پر رجسٹر کریں،انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ مختلف شعبہ جات کی خود روزگار اسکیموں کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ جن کے اسٹال جاب فیئر میں لگائے گئے تھے۔ اس تقریب میں مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں ایس بی آئی لائف، جمکاش آٹوموبائلز، فیئرڈیل موٹرز، نیو کانوینٹ سکول، مسکان فاؤنڈیشن، وانی موٹرز اور دیگر کمپنیاں شامل تھیں۔مختلف رعایتی کمپنیاں جیسے GAMMON India، CPPL جو NH-44 میں مختلف پروجیکٹس چلا رہی ہیں۔ انہوں نے بھی میگا جاب فیئر کے دوران مختلف آسامیاں پیش کیں۔
اس میلے میں ضلع بھر کے کے 500 سے زیادہ بے روزگار نوجوانوں نے حصہ لیا۔ کمپنیوں کی طرف سے شارٹ لسٹ کیا گیا اور موقع پر ہی 21 سے زائد بےروزگار نوجوانوں کو ملازمت کے لئے منتخب بھی کیا گیا۔ ضلع رامبن کے بے روزگار نوجوانوں نے اس روزگار میلے کے انعقاد کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر رامبن کا شکریہ ادا کیا۔دریں اثنا ڈی سی نے محکمہ تعلیم رامبن میں سمگرا شکشا کے تحت مختلف پنچایتوں کے نئے بھرتی شدہ ایاز (مددگاروں) کو تقرری حکمنامہ بھی تقسیم کیے۔
مزید پڑھیں:Job Fair in Pulwama پلوامہ میں جاب فیئر میلہ منعقد