ETV Bharat / state

DC Ramban Distributes Emergency Response Kits: تربیت یافتہ رضاکاروں میں ایمرجنسی رسپانس کٹس تقسیم

سنٹرل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کوٹ بلوال، جموں میں ڈیزاسٹر ریسپانس کے تحت 12 روزہ تربیتی پروگرام مکمل کرنے کے بعد رضاکاروں کو ڈی سی رام بن نے ایمرجنسی رسپانس کٹس فراہم کیے۔ Aapda Mitra volunteers Provided Emergency Response Kits

تربیت یافتہ رضاکاروں میں ایمرجنسی رسپانس کٹس تقسیم

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 8:13 PM IST

تربیت یافتہ رضاکاروں میں ایمرجنسی رسپانس کٹس تقسیم

رام بن: پہاڑی ضلع رام بن میں ڈپٹی کمشنر، مسرت الاسلام، جو ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے ضلع بھر کے 100 تربیت یافتہ رضاکاروں میں ایمرجنسی رسپانس کٹس تقسیم کیے۔ کٹس تقسیم کرنے کے موقع پر ڈی ڈی سی کونسلر رامسو، بشیر احمد نائک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہربنس لال شرما سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

رضاکاروں نے سنٹرل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کوٹ بلوال، جموں میں ڈیزاسٹر ریسپانس کے تحت 12 روزہ تربیتی پروگرام مکمل کیا۔ تربیتی کورس مکمل کرنے کے ڈپٹی کمشنر رام بن نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس میں ( Aapda Mitra volunteers ) آپدا میترہ رضاکاروں میں ایمرجنسی رسپانس کٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر منعقدہ ایک مختصر تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر نے تربت یافتہ رضاکاروں کے دائرہ کار اور مینڈیٹ کا بھی خاکہ پیش کیا - جو کسی بھی قدرتی آفت کے دوران حالات سے نمٹنے کے علاوہ سڑک حادثات میں بچاؤ کارروائیوں کے لیے تیار رہیں گے۔

ڈی سی رام بن نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مزید تربیتی پروگرام مستقبل قریب میں منعقد کیے جائیں گے تاکہ رضاکاروں کو کسی بھی طرح کی ہنگامی صورتحال خاص کر قدرتی آفات، سڑک حادثات کے موقع پر انسانی جانوں کو بچانے کی تربیت کرکے انہیں حساس بنایا جا سکے اور رضاکار انتظامیہ کے ساتھ مل کر لوگوں کو راحت پہنچا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پہاڑی ضلع رام بن سرینگر جموں قومی شاہراہ پر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں اور انتظامیہ، پولیس یا طبی امداد پہنچنے سے قبل ہی ان مقامات پر اگر رضاکاروں کی جانب سے فوری امداد عوام تک پہنچ جائے تو حادثات کے دوران قیمتی جانوں کے زیاں کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ ادھر، رضاکاروں نے بھی انتظامیہ کی ستائش کرتے ہوئے لوگوں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:Emergency Ambulance Service In Anantnag اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں108 ایمرجنسی ایمبولینس سروس شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.