رامبن: سنہ 1999 میں بھارتی فوج کی طرف سے پاکستان کے خلاف کرگل جنگ کی جیت کی یاد میں 'کرگل وکٹری فلیم رن' ہفتے کو ضلع رامبن کے ناچلانہ فوجی کیمپ سے فوجی کیمپ بانہال کیلئے روانہ کی گئی۔کرگل وکٹری فلیم رن کی ٹیم جمعہ کی شام بریگیڈ ہیڈکوارٹر چندرکوٹ سے ناچلانہ پہنچی تھی۔ Kargil victory Flame reaches Banihal Army Camp
بھارتی فوج کی طرف سے کرگل میں پاکستان کو شکست دیکر حاصل کی گئی فتح کی یاد میں ہائی اسکول ناچلانہ کھڑی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں مختلف اسکولز کے بچوں، مقامی لوگوں اور پنچایتی نمائندوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس حوالے سے رنگا رنگ پروگرامز کا انعقاد بھی کیا گیا اور کرگل جیت کی اس مشعل کو لیکر حب الوطنی کے نعرے لگائے گئے۔ To commemorate Kargil Vijay Diwas this year Kargil Victory Flame
تقریبکے دوران کرگل جیت کے حوالے سے وہاں موجود بچوں اور لوگوں کو جانکاری دی گئی۔ اس تقریب پر کمانڈنگ آفیسر 23 راشٹریہ رائفلز کرنل ایس کے سنگھ نے کارگل فتح مشعل کو سلامی دی۔کرگل فتح کی یاد میں روشن اس مشعل کو جمعہ کے روز نہایت ہی شان و شوکت اور جذبے کے ساتھ چندرکوٹ سے ناچلانہ فوجی کیمپ میں پہنچایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فوج نے کرگل وجے دیوس منانے کے لیے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا
کرگل جیت کی یاد میں یہ مشعل بردار ریلی ہفتے کی شام بانہال پہنچی تھی جہاں اتوار کے روز ہائیر سیکنڈری اسکول بانہال میں ایک رنگا رنگ پروگرام کے بعد اس مشعل کو کرگل پہنچنے کیلئے اگلی منزل کی طرف روانہ کیا جائے گا۔