ETV Bharat / state

کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ، بانہال میں لاک ڈاؤن - ramban district

عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن کے سب ڈویژن بانہال میں لاک ڈاؤن کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ، بانہال میں لاک ڈائون

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 7:47 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن بانہال میں کووڈ-19 کے مثبت مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافے کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ رامبن نے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے سب ڈویژن میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرکے قصبہ میں سخت بندشیں عائد کر دی گئی ہیں۔

کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ، بانہال میں لاک ڈائون

سب ڈویژن بانہال میں تین دنوں سے عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد ضلع مجسٹریٹ رامبن ناظم زئی خان نے لاک ڈاؤن کے احکامات صادر کیے۔

حکمنامے کے مطابق ادویہ کی دکانوں کے سوا باقی تمام دکانیں، کاروباری ادارے، ورکشاپ، پبلک ٹرانسپورٹ، تعمیراتی سرگرمیاں بند رہیں گی۔ قصبہ میں خارجی اور داخلی راستوں کو خار دار تاروں سے مکمل طور سیل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع رام بن میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات کی تعداد 270 ہوگئی جن میں 209 صحت یاب ہو چکے ہیں اور دیگر 61 کا ضلع میں قائم کووڈ ہسپتال ڈھلواس میں علاج چل رہا ہے۔

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس متاثرین کی تعداد گیارہ ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے، جس میں 4545 ایکٹیو (سرگرم کیسز) ہے اور 6095 شفایاب ہو چکے ہیں۔ وہیں اس مہلک وبا سے 191افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.