ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رامبن ناظم زئی خان نے مہاجر مزدوروں کے بیرون ریاستوں سے واپس لوٹنے اور ضلع میں کووڈ 19 کے گزشتہ چار دنوں سے لگاتار مثبت مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد دوبارہ سخت ترین لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور ضروری اشیاء کی دکانوں پر 72 گھنٹوں کے لیے روک لگا دی گئی ہے۔
انتظامیہ اور پولیس نے کئی طرح کی بندشیں عائد کی ہیں اور قصبہ میں داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا ہے۔
ضلع میں کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ ان میں سے ایک کو صحیتیاب ہونے کے بعد گھر واپس روانہ کر دیا گیا ہے۔
غیر ضروری اشیاء کے دوکانیں ہفتہ میں دو دن شام تین بجے سے چھ بجے تک سینچر اور اتوار کو تا حکم ثانی پابندی آئید کردی ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔
کوروانا وائرس کے پیش نظر پورے رامبن ضلع میں دفعہ 144 کا نفاز سختی سے عمل میں لایا جارہا ہے۔
سب ڈویژن مجسٹریٹ گول اور بانہال نے بڑھتے مثبت مریضوں کے پیش نظر تمام تعمیراتی کام بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔