ETV Bharat / state

Protest in Ramban: رام بن میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج - پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

چندرکوٹ، رام بن میں ہائی وے کی تعمیر و مرمت کے دوران پائپ لائن کو نقصان پہنچنے اور ہفتوں گزرنے کے بعد بھی پائپ لائن کی مرمت نہ کرنے پر لوگوں نے محکمہ جل شکتی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے خلاف احتجاج کیا۔

رام بن میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 2:02 PM IST

رام بن میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

رام بن (جموں و کشمیر) : صوبہ جموں کے ضلع رام بن میں سرینگر جموں قومی شاہراہ کے چندر کوٹ کے مقام پر مقامی باشندوں نے پینے کی صاف پانی کی شدید قلت پر محکمہ جل شکتی، انتظامیہ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کر رہے چندرکوٹ کے باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ کی تعمیر و مرمت اور کشادگی پر سرعت کے ساتھ کام جاری ہے تاہم اس اس دوران بعض مرتبہ لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ سرینگر جموں نیشنل ہائی وے پر تعمیراتی کمپنیوں کی جانب سے جاری کام کے سبب ہائی وے پر سے گزر رہی پانی کی پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا جس کی قریب ایک ماہ کے بعد بھی مرمت نہیں کی گئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے بعد رہائشیوں نے مختلف دفاتر کے چکر کاٹے جو، ان کے مطابق، بے سود ثابت ہوئے اور پانی کی پائپ لائن کی مرمت انجام نہیں دی گئی۔ لوگوں نے بتایا کہ ’’تنگ آمد بہ جنگ آمد‘‘ کے مصداق انہوں نے اس جانب توجہ مبذول کرانے کی غرض سے ہائی سے پر احتجاج درج کیا۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوگوں نے بتایا کہ گرمی کے ان ایام میں پانی کی عدم دستیابی کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’افسوس کا مقام ہے کہ تعمیراتی کمپنیاں لوگوں کی مشکلات کو نظر انداز کر رہی ہیں، بار ہا نوٹس میں لائے جانے کے باوجود کمپنیوں کے اعلیٰ افسران ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔‘‘ لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’تعمیراتی کمپنیوں کی جانب سے غلط ڈھنگ سے کام کیے جانے کی وجہ سے لوگ پانی سے محروم ہے تاہم اس کے باوجود تعمیرتی کمپنی، متعلقہ اداروں کی جانب سے لوگوں کو راحت پہنچانے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Protest Against Land Eviction Order : اراضی سے بے دخلی، ڈی سی رام بن کو میمورنڈم پیش

ادھر، احتجاج کے سبب ہائی وے پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی جبکہ نائب تحصیلدار چندرکوٹ، جگل کشور، اور ایس ایچ او چندر کوٹ انسپکٹر پی ڈی سنگھ نے احتجاج کر رہے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ پائپ لائن کی جلد سے جلد مرمت کی جائے گی اور لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ حکام کی جانب سے یقین دہانی کے بعد لوگوں نے احتجاج ختم کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.