جموں سرینگر قومی شاہراہ پر تین روز قبل بانہال سے قریب ایک مقام پر ٹرک نمبر HR 38 -1633 سرینگر سے جموں کی جانب جارہا تھا تبھی شاہراہ سے لڑھک کر نالہ بشلڑی میں جا گرا۔ اس پر سوار ہیلپر شدید زخمی ہوا تھا جسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن گاڑی کا ڈرائیور لاپتہ تھا، تاہم رضا کارانہ تنظیموں کی مسلسل کوششوں کے بعد لاش کو آج برآمد کرلیا گیا ہے، لاش کی شناخت اور قانونی کاروائی کے بعد لاش کو وارثین کے حوالے کردیا جائے گا۔
جموں و کشمیر پولیس نے مقامی رضاکاروں کی مدد سے نالہ بشلڑی سے لاپتہ ڈرائیور کی لاش برآمد کر کے سب ضلع ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ' جموں سرینگر شاہراہ پر پیر کے روز شیر بی بی اور رام بن میں پیش آئے سڑک کے دو الگ الگ حادثوں میں ایک شخص زخمی ہوا تھا جبکہ ایک نالہ بشلڑی میں لاپتہ ہوگیا تھا۔
پہلا حادثہ پیر کی علی الصبح تین اورچار بجے کے درمیان بانہال کے شیر بی بی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب وادی کشمیر سے جموں کی طرف جانے والا ٹرک شاہراہ سے لڑھک کر نالہ بشلڑی میں گر گیا۔
حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس، کیو ار ٹی رامسو اور بانہال رضاکروں نے بچاؤ کاروائی کا آغاز کیا تھا، لیکن نالے میں گرے ٹرک سے ایک زخمی سمت سنگھ ساکن حصار ہریانہ کو نکالا گیا اور گاڑی ڈرائیور سمیت مزید دو افراد کی موجودگی کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد بچاؤ کارروائیوں میں شامل ٹیموں نے ناچلانہ تک نالہ بشلڑی کا چپہ چپہ چھان مارا لیکن حادثے کے بعد مبینہ طور پر لاپتہ ہوئے افراد کا کوئی پتہ نہیں چل سکا تھا۔
مزید پڑھیں: رامبن : بشلڑی نالے سے مشکوک لاش برآمد
حادثے کی وجہ سے حواس باختہ زخمی نے بعد میں پولیس کو بتایا کہ گاڑی میں اس کے ساتھ ڈرائیور بھی تھا جس کی شناخت اس نے مونو ولد دھرم ویر سنگھ ساکن حصار ہریانہ کے طورپر کی تھی۔