ETV Bharat / state

Blood Donation Camp at SDH Banihal: سب ضلع اسپتال بانہال میں عطیہ خون کیمپ

پہاڑی ضلع رام بن کے سب ضلع اسپتال بانہال میں بلڈ ڈونیشن کیمپ Blood Donation Camp at Banihal کے دوران 32 نوجوانوں نے خون کا عطیہ پیش کیا جسے محفوظ طریقے سے ضلع اسپتال رام بن کے بلڈ بینک روانہ کیا گیا۔

1
1
author img

By

Published : May 11, 2022, 7:36 PM IST

رام بن: جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، جموں اور ضلع ہیلتھ سوسائٹی کے اشتراک سے سب ضلع اسپتال بانہال میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Blood Donation Camp Held at SDH Banihal بلڈ ڈونیشن کیمپ میں انڈین ریڈ کراس سوسائٹی، بانہال سے وابستہ رضاکاروں، میڈیکل شاپ ایسوسی ایشن بانہال کے ممبران اور سب ضلع ہسپتال بانہال کے عملہ نے خون کا عطیہ پیش کیا۔

منتظمین کے مطابق عطیہ خون کیمپ میں 32 پائنٹس بلڈ جمع کرائے گئے اور عطیہ کئے گئے خون کو محفوظ کرنے کیلئے ضلع ہسپتال رام بن کے بلڈ بنک میں منتقل کیا گیا۔ 32 Pints of Blood Donated at Banihal, Ramban منتظمین نے بتایا کہ کیمپ کیلئے ضلع ہسپتال رام بن کے ڈاکٹروں اور بلڈ بنک کے عملہ سمیت دیگر تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جبکہ عطیہ کئے گئے خون کو ضلع ہسپتال رام بن محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کے لیے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کی جانب سے خصوصی وین بھیجی گئی تھی۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ میں ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس کے علاوہ سب ضلع اسپتال کے دیگر طبی و نیم طبی عملہ نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.