مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل سربراہان نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کو ایک میمورنڈم روانہ کیا ہے جس میں انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ ضلع کے تمام راشن کارڈ ہولڈرز اور درماندہ مزدوروں کو مفت راشن فراہم کیا جائے۔
یاداشت میں گزارش کی گئی کہ قریب دوماہ کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے علاقے کے اکثر غریب کنبے بری طرح متاثر ہو گیے ہیں اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔
انہوں نے مرکزی حکومت اور ریاستی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ غریبی سطح سے نیچے زندگی گزرنے والے کنبوں کو ماہ جون 2020 تک مفت راشن فراہم کی جائے۔
انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو سے مطالبہ کیا ہے کہ پسماندہ ضلع رامبن کے تمام راش کارڈ ہولڈروں کو مفت راش فراہم کیا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ضلع میں درماندہ بیرون ریاست کے مزدوروں کو بھی مفت راش دینے کا مطالبہ کیا ہے۔