ETV Bharat / state

رامبن: بی جے پی یووا مورچہ کا ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ - رشوت خوری کا بازار گرم

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں بی جے پی یووا مورچہ یونٹ کی جانب سے ضلع انتظامیہ کے خلاف ٹی چوک کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

رام بن: بی جے پی یووا مورچہ کا ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Apr 16, 2021, 7:37 PM IST

ضلع رام بن میں بی جے پی یوا مورچہ سے وابستہ متعدد کارکنان نے جمعہ کو ضلع انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا۔

رام بن: بی جے پی یووا مورچہ کا ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے ضلع میں ہو رہی بدعنوانیوں پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’اس سے قبل بھی ہم نے انتظامیہ کو رشوت خوری، بدعنوانیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، تاہم ضلع میں اب بھی رشوت خوری کا بازار گرم ہے، جس کے سبب ہم انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔‘‘

یوا مورچہ کے جنرل سیکرٹری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ضلع انتظامیہ رامبن کے لوگوں کو بنیادی سہولیات بہم پہنچانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔‘‘

احتجاجی مظاہرین نے سرینگر - جموں قومی شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی تاہم پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی مداخلت اور انکے مطالبات پر غور کیے جانے کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.