ETV Bharat / state

رام بن: قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات کی تقسیم

انڈین سسٹم آف میڈیسن نے پہاڑی ضلع رام بن میں کووڈ19 سے مقابلے میں صف اول میں کام کر رہے افراد میں قوت مدافعت کو بڑھانے والی ادویات تقسیم کیں۔

رام بن: قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات تقسیم

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 4:54 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں انڈین سسٹم آف میڈیسن (آیوش) نے ضلع کے گاندھری بلاک میں آشا ورکروں، محکمہ سماجی بہبود میں کام کرنے والے ورکروں میں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات تقسیم کیں۔

یہ ادویات آیوش کے بلاک دفتر گاندھری میں ایک تقریب کے دوران تقسیم کی گئیں جس میں آیوش ڈاکڑوں کی ٹیم نے حصہ لیا۔

رام بن: قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات تقسیم

ادویات تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران ڈاکڑوں کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں کووڈ19 کی جنگ کے فرنٹ لائن وارئیرس بشمول، آشا ورکرس، صفائی کرمچاری، پولیس اہلکاروں میں آیوش کی جانب سے قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات مفت تقسیم کی جاتی ہیں۔

تقریب میں ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر صائمہ چودھری، سبھاش شرما نے موجودہ عالمی وبا کوویڈ-19 کے متعلق حاضرین کو معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ’’عالمی وبا کورونا وائرس کا مقامہ ایک جُٹ ہوکر اور ماہرین کی جانب سے مشتہر کیے گئے قواعد و ضوابط پر عمل پیرا ہوکر ہی کیا جا سکتا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.