ETV Bharat / state

گجر و بکروال نے فارسٹ ایکٹ 2006 کا استقبال کیا - جموں و کشمیر میں فارسٹ ایکٹ 2006

جموں و کشمیر گجر و بکروال کانفرنس کا کہنا ہے کہ ایکٹ میں شیڈول ٹرائب طبقہ سے تعلق رکھنے والے 70 فیصدی ممبران کے علاوہ اس کمیٹی کا چیئرمین بھی اسی طبقہ سے ہونا لازمی ہے۔

orest right act
فارسٹ ایکٹ 2006
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 9:52 PM IST

آل جموں و کشمیر گجر و بکروال کانفرنس کے ریاستی صدر حاجی یوسف مجنوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر میں فارسٹ ایکٹ 2006 لاگو کرنے کا استقبال کیا ہے۔

فارسٹ ایکٹ 2006

انہوں نے کہا اس ایکٹ کو لاگو کرنے کے لیے گجر و بکروال کانفرنس کے کارکنوں نے قبائلی طبقہ کے لوگوں کے لیے کافی جد و جہد کی ہے اور جموں و کشمیر میں فارسٹ ایکٹ 2019 لاگو کر کے ضلع سطح پر اور بلاک سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کا حکم صادر کیا ہے۔ تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ پر الزام لگایا کہ کمیٹیاں فارسٹ ایکٹ کے مطابق نہیں بنائی گئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایکٹ میں شیڈول ٹرائب طبقہ سے تعلق رکھنے والے 70 فیصدی ممبران کے علاوہ اس کمیٹی کا چیئرمین بھی اسی طبقہ سے ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے کمیٹیاں از سر نو تشکیل دینے کے علاوہ غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بھی اس زمرہ میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گجربکروال طبقے کا فارسٹ رائٹ ایکٹ لاگو کرنے کا مطالبہ

انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ قبائل اور جنگل میں رہنے والے دیگر افراد کو ان کے حقوق دیے جائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے جموں وکشمیر میں اس طبقہ کو پولیٹکل ریزرویشن کی کا بھی مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.