ETV Bharat / state

رامبن ہسپتال میں لاپروائی، ڈی ڈی سی ممبر کی مداخلت سے بچی جان - ای ٹی وی بھارت

ضلع ہسپتال رامبن میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی کرسی گزشتہ ایک سال سے خالی پڑی ہے۔ اے این ایم ٹی اسکول کے پرنسپل کو چارج دیا گیا ہے۔

رامبن ہسپتال میں لاپرواہی، ڈی ڈی سی ممبر کی مداخلت سے بچی جان

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 6:46 PM IST

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ہسپتال انتظامیہ کی لاپروائی سامنے آئی ہے جس کی وجہ سے ایک حاملہ خاتون کی جان خطرے میں پڑ سکتی تھی، تاہم ڈی ڈی سی رکن کی مداخلت سے حاملہ خاتون کو بروقت علاج دستیاب ہوا۔

جانکاری کے مطابق ضلع ہسپتال رامبن کے زنانہ وارڈ میں درد زہ میں مبتلا زاہدہ بیگم زوجہ نسیم احمد (ساکنہ پھیلتی) کو داخل کروایا گیا۔ ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر نے حاملہ خاتون کو بغیر کسی جواز کے جموں ریفر کر دیا۔

چند کلومیٹر دوری پر سرکاری ایمبولینس جام میں پھنس گئی اور خاتون کے شوہر نے نومنتخب ضلع ترقیاتی کونسلر سے رابطہ کیا۔ انہوں نے چیف میڈیکل افسر رامبن سے رابطہ کرنے کے بعد حاملہ خاتون کو کروال کے مقام سے واپس ضلع ہسپتال رامبن منتقل کروایا جہاں ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے زچہ اور بچہ کو بچا لیا۔

رامبن ہسپتال میں لاپرواہی، ڈی ڈی سی ممبر کی مداخلت سے بچی جان
ضلع ترقیاتی کونسلر رامبن بی رینوکا کٹوچ نے کہا کہ ضلع ہسپتال رامبن کی حالت خستہ ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کی لاپروائی اور غفلت سے کئی عورتیں موت کے منہ میں چلی گئی ہیں۔

انہوں کہا کہ ضلع ہسپتال رامبن میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی کرسی گزشتہ ایک سال سے خالی پڑی ہے۔ اے این ایم ٹی اسکول کے پرنسپل کو چارج دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ہسپتال میں دو زنانہ ڈاکٹر ہونے کے باوجود عورتوں کو زچگی کے لیے جموں منتقل کیا جاتا ہے۔

رینوکا نے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جموں و کشمیر سے فوری طور ضلع ہسپتال رامبن میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی کا مطالنہ کیا اور ہسپتال میں سدھار لانے پر زور دیا تاکہ پہاڑی ضلع کے غریب لوگوں کو علاج میسر ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.