تفصیلات کے مطابق بٹوت رام بن میں قرنطینہ سنٹر میں رکھے گئے ایک شخص کو ٹیسٹ کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ لایا گیا تو نتائج میں وہ شخص کورونا مثبت پایا گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ شخص 16 اپریل کو دہلی سے غیر قانونی طور جموں و کشمیر میں داخل ہوا تھا اور وادی کی طرف جا رہا تھا۔ جب انتظامیہ پولیس کو اس کی اطلاع موصول ہوئی تو اُس کو چندر کوٹ میں روک کر قرنطینہ سنٹر بٹوت منتقل کیا گیا اور منگل کے روز جانچ کے لیے ڈوڈہ میڈیکل کالج لایا گیا تھا جہاں اسے کویڈ ۔19 مثبت پایا گیا ہے ۔
اُس کے ساتھ رابطہ میں آئے آٹھ افراد کو بھی انتظامیہ نے فوری طور قرنطینہ سنٹر میں داخل کر دیا ہے ۔
متاثرہ شخص ڈوڈہ میں ایک دکاندار کے رابطے میں آیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کی اور اُس کے پورے کنبہ کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ رام بن میں کویڈ ۔19 کا متاثرہ شخص کا تعلق وادی کشمیر سے بتایا جا رہا ہے۔