شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور سے تقریبا بارہ کلو میٹر دور واقع وٹلب گاؤں کے ساتھ وابستہ ایک ماہی گیر طبقہ کا زرمز محلہ بنگلہ دیش نامی چھوٹا محلہ اس دور جدید میں بھی بجلی کے تار اور کھمبوں سے محروم ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'معمولی طوفان اور بارش سے ہمیں چار پانچ روز تک بجلی نہیں ملتی ہے اور اتنا ہی نہیں بلکہ بجلی تار بہت ہی نیچے ہے، جس کی وجہ یہاں کے لوگ ہر وقت خوف طاری رہتا ہے کہ ان کھلے تاروں کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ نہ پیش آئے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'اس تعلق سے گرچہ کئی بار متعلقہ محکمہ کو اس بارے میں آگاہ بھی کیا گیا ہے لیکن آج تک اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔