مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں کووڈ-19 کے 93 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے، جن میں 60 سب ڈویژن بانہال اور 30 سب ڈویژن رامسو سے ہیں۔
نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 411 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 223 صحت یاب ہو چکے ہیں اور دیگر 188 مریض کا ضلع میں قائم کووڈ اسپتال ڈھلواس اور کھانڈے اسپتال بانہال میں علاج چل رہا ہے تاہم ابھی تک اس وبا سے ایک بھی موت نہیں ہوی ہے۔
ضلع رامبن میں گزشتہ تین دنوں سے عالمی وبا کروانا وائرس مثبت مریضوں کی تعداد میں پچھلے تین روزہ سے لگاتار اضافے کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ رامبن نے سخت ترین لاک ڈاون جاری کر نے کے احکامات صادر کئے ہیں اور خارجی و داخلی راستوں کو بھی مکمل طور سے بند کر دیا گیا ہے۔
ضلع رامبن آج سب سے زیادہ مثبت 93 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے، جن میں ملک کی دوسری ریاستوں کے علاوہ روٹین سیمپل میں مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔