رام بن: محکمہ سیاحت اور فوج نے مشترکہ طور ایڈونچر ٹورزم کو فروغ دینے کی غرض سے ضلع رام بن کے بٹو علاقے سے وادی نیل کی ٹریکنگ کے لئے ایک مقامی ٹریکر گروپ کو روانہ کیا۔ منتظمین کے مطابق چھ روز تک جاری رہنے والی ٹریکنگ کے دوران مقامی ٹریکرز کو وادی نیل کی ٹرینگ کے دوران کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا وہیں اس سے ایڈونچر ٹورزم کو بھی فروغ ملے گا۔Ramban Neel Valley Trekking
منتظمین کا کہنا ہے کہ ٹریکر گروپ میں سترہ ٹریکرز جن میں - بلاگرز، فوٹوگرافرز سمیت معروف شخصیات شامل ہیں۔ جبکہ ٹریکر گروپ میں نو خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ ٹریک خوبصورت وادی نیل سے شروع ہوکر پیر پنجال پہاڑی سلسلوں کے مرغزاروں، جھیلوں اور آبشاروں سے گزرے گا اور چھ روز بعد لمبار گراؤنڈ میں بانہال یوتھ فیسٹیول پر اختتام پذیر ہوگا۔