راجوری: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے نوشہرا علاقے میں جمعے کے روز ایک 22 سالہ نوجوان کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔ نوجوان کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے جس سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ اُس کا قتل کیا گیا ہے۔Youth Dead Body Found in Rajouri
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز نوشہرا میں مقامی لوگوں نے 22 سالہ نوجوان کی لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو آگاہ کیا۔ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کئے۔متوفی کی شناخت وشال کمار ولد بالستار مہاتو ساکن سیوان ضلع بہار حال نوشہرا راجوری کے بطور ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: Dead Body Found in Srinagar سرینگر میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد
ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے جس سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ اُس کا قتل کیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جائے وقوع کے نزدیک آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔Torture Marks on Dead body
واضح رہے کہ آج سرینگر کے احمد نگر علاقے میں آج ایک نامعلوم شخص کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی برآمد کی گئی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ Dead Body Found in Srinagar