ETV Bharat / state

تھانہ منڈی میں سڑک حادثہ، خاتون ہلاک، باپ بیٹا زخمی - accident in Thanamandi

متوفی خاتون کی شناخت 30 سالہ شمیمہ اختر جبکہ زخمیوں کی شناخت 35 سالہ مکھن شاہ ولد غلام رسول شاہ اور 6 سالہ مخدوم شاہ کے بطور ہوئی ہے۔

تھانہ منڈی میں سڑک حادثہ، خاتون از جان، باپ بیٹا زخمی

author img

By

Published : May 27, 2021, 3:34 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون از جان جبکہ اس کا شوہر اور 6 سالہ بیٹا زخمی ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں جمعرات کی صبح ایک سینٹرو کار منگوٹہ سے تھانہ منڈی جا رہی تھی کہ شاہ دارہ موڑ کے نزدیک ایک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اس کا شوہر اور چھ سالہ بیٹا زخمی ہوگیا۔

متوفی خاتون کی شناخت 30 سالہ شمیمہ اختر جبکہ زخمیوں کی شناخت 35 سالہ مکھن شاہ ولد غلام رسول شاہ اور 6 سالہ مخدوم شاہ کے بطور ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی باپ بیٹے کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پرائمری ہیلتھ سینٹر تھانہ منڈی منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.