ملک میں دیگر ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں بھی کورنا وائرس کے متعلق جانکاری لوگوں میں عام کی جارہی ہے۔
اسی طرز پر راجوری میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدام لوگوں میں عام کرنے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے فلیکس بورڈ لگائے گئے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے 'ان فلیکس بورڈ پر کورونا وائرس کے بارے میں انگریزی میں لکھا گیا ہے اور راجوری میں اکثریت اردو اور ہندی لکھنے اور بولنے والوں کی ہے اور بہت کم لوگ انگریزی جانتے ہیں، اسلیے ان بورڈز پر کورونا وائرس سے متعلق اردو اور ہندی میں لکھنا چاہیے تھا۔
لوگوں نے کہا 'محکمہ صحت کورونا وائرس سے متعلق فلیکس بورڈ لگا کر صرف وقت پاس کر رہا ہے، انگریزی زبان ہر ایک کے سمجھ سے باہر ہے لہذا راجوری میں جانکاری مہم چلانے کے لئے ہندی اور اُردو زبان کا استعمال کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے
پونچھ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی
پریس کونسل آف اںڈیا کی ٹیم کا کشمیر دورہ آج
لوگوں کا ماننا ہے کہ راجوری کے مختلف مقامات پر انگریزی زبان میں فلیکس بورڈ لگانے سے عام لوگوں کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا اور یہ صرف فنڈز ضائع کرنے والی بات ہے۔
ادھر جموں و کشمیر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 159 افراد نے آئیسولیشن میں 128 دن مکمل کر لیے ہیں اور ابھی تک دو افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔