ETV Bharat / state

Suspected Explosion In Rajouri راجوری میں یونیورسٹی امتحانات ملتوی - بابا غلام شاہ پادشاہ یونیورسٹی راجوری

راجوری مشتبہ دھماکے کے پیش نظر بابا غلام شاہ پادشاہ یونیورسٹی راجوری میں پیر کے روز ہونے والے سمسٹر امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ University exams postponed In Rajouri

راجوری میں یونیورسٹی امتحانات ملتوی
راجوری میں یونیورسٹی امتحانات ملتوی
author img

By

Published : Jan 2, 2023, 11:55 AM IST

راجوری: جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں مشتبہ دھماکے کے بعد انتظامیہ نے پیر کے روز لیے جانے والے امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاع کے مطابق بابا غلام شاہ پادشاہ یونیورسٹی راجوری میں پیر کے روز لیے جانے والے سمسٹر امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے۔ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ BGSBU Rajouri Postpones Examinations Scheduled

BGSBU Rajouri Postpones Examinations Scheduled

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے اپر ڈانگری گاؤں میں مشتبہ دھماکہ ہوا، یہ دھماکہ گزشتہ کل فائرنگ کے واقعہ کے متاثرین کے گھر کے قریب ہوا۔ اے ڈی جی پی مکیش سنگھ کے مطابق اس دھماکہ میں ایک بچہ کی موت ہوگئی ہے جب کہ پانچ دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور مشتبہ آئی ای ڈی برآمد ہوا ہے جس کی جانچ کی جارہی ہے۔ وہیں جموں و کشمیر انتطامیہ نے ہلاک ہونے والوں کو 10 لاکھ روپیے اور سرکاری نوکری جب کہ زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپیے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Explosion In Rajouri راجوری میں مشتبہ دھماکہ، ایک بچہ کی موت، پانچ زخمی

آپ کو بتادیں کہ آج ہی کے دن مذکورہ گاؤں میں ایک اور بڑا واقعہ پیش آیا ہے جہاں کچھ نامعلوم مسلح افراد نے تین رہائشی مکانوں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں چار افراد کی ہسپتال میں موت ہوگئی جب کہ مزید چھ افراد زیر علاج ہیں، جن میں دو کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں ہوائی سروس کے ذریعہ جموں میڈیکل کالج میں منتقل کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے تمام کا تعلق ضلع راجوری کے گاؤں ڈانگری سے ہے۔ ان دونوں واقعات کے بعد علاقے میں سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے، گاؤں کے اطراف میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.