ETV Bharat / state

Rajouri Firing راجوری کے ڈانگری گاوں میں بندوق برداروں کی لوگوں پر فائرنگ سے 3عام شہری ہلاک - جموں و کشمیر خبر

ضلع راجوری کےصدرمقام سےصرف 6کلومیٹر دور ڈھانگری علاقہ میں نامعلوم افرادکی طرف سےگولی باری گئی، جس میں دولوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگی۔Shots were fired by unknown persons

3عام شہری ہلاک
3عام شہری ہلاک
author img

By

Published : Jan 1, 2023, 8:20 PM IST

Updated : Jan 2, 2023, 8:13 AM IST

جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے ڈانگری علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے تین رہائشی مکانوں میں گھس کر وہاں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں 13افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں تین کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی جبکہ مزید چار کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔Shots were fired by unknown persons

اطلاعات کے مطابق راجوری ضلع کے ڈانگری گاوں میں اتوار شام دیر گئے نامعلوم بندوق برداروں نے تین رہائشی مکانوں میں گھس کر وہاں موجود مکینوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 13افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ بندوق برداروں نے مزید کئی رہائشی مکانوں میں گھسنے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام ثابت ہوئے اور وہاں سے بھاگ گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ رک جانے کے بعد آس پاس رہائش پذیر لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے تین شہریوں کو مردہ قرار دیا۔

معلوم ہوا ہے کہ فوجی وردی میں ملبوس دو بندوق برداروں نے مکینوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود نے بتایا کہ تین افراد جنہیں گولیاں لگیں تھی برسر موقع ہی از جان ہوئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں مزید دس زخمی زیر علاج ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ اُن کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دریں اثنا مقامی سر پنچ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اتوار سات بجے کے قریب راجوری کے ڈانگری گاوں میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے لگا شائد نئے سال کی آمد پر لوگ پٹاخے چھوڑ رہے ہیں تاہم کچھ عرصے کے بعد پھر فائرنگ شروع ہوئی۔ سرپنچ نے بتایا کہ بندوق برداروں نے دو سے تین رہائشی مکانوں پر حملہ کیا غنیمت یہ رہی ہے کہ فائرنگ کے بعد لوگوں نے مین گیٹ بند کئے۔

اُن کے مطابق تین رہائشی مکانوں پر فائرنگ کے بعد بندوق برداروں نے مزید کئی مکانوں کے اندر گھسنے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام ثابت ہوئے۔ سرپنچ کے مطابق پولیس کو بھی اس بارے میں جانکاری فراہم کی تاہم وہ ایک گھنٹے دیری سے پہنچے ۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ راجوری کے ڈانگری گاوں میں فائرنگ کا واقع پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری جائے وقوع کی اور روانہ کی گئی اور ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا۔ راجوری کے ڈانگری گاوں میں تین عام شہری کی ہلاکت کے بعد علاقے میں زبردستی کشیدگی پائی جارہی ہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن جاری

زخمی

Last Updated : Jan 2, 2023, 8:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.