ETV Bharat / state

قومی شاہراہ: سڑک حادثہ میں دوافراد ہلاک - national highway Ramban

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

قومی شاہراہ: سڑک حادثہ میں دوافراد ہلاک
قومی شاہراہ: سڑک حادثہ میں دوافراد ہلاک
author img

By

Published : May 7, 2020, 4:33 PM IST

پولیس زرائع کے مطابق آج صبح ٹرک زیر نمبر Jk05G-6355 جموں سے سرینگر کی طر ف لوہا لے جارہا تھا کہ شاہراہ پر ڈھلواس کے مقام پر گاڑی سڑک پر پلٹ گئی جس کے نتیجہ اس میں سوار ڈرائیور اور ہلپر موقع پر ہی ہلاک ہوگیے ۔

اطلاعات کے مطابق پولیس اور رضا کاروں نے بچاو مہم شروع کر کے دونوں کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔

ہلاک شدگان کی شناخت ڈرائیور عابد علی (35) ولد غلام محمد میر ساکنہ بوریپورہ شوپیاں اور ہلپر عمر بشیر (26) ولد بشیر احمد وانی ساکنہ نور باگ سرینگر کے نسبت ہوئی۔

پولیس نے قانونی لوازمات پورے کرنے بعد لاشیں وارثین کے حوالے کردی ۔

چندرکورٹ پولیس نے کیس درج کر کے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.