ETV Bharat / state

Phaliana Rajouri Civilian Killing: فوجی کیمپ کے باہر مردہ پائے گئے شہریوں کے لواحقین کو ایکس گریشیا فراہم

سرحدی ضلع راجوری میں دو ہفتہ قبل فوجی کیمپ کے باہر مردہ پائے گئے دو شہریوں کے لواحقین کو ایکس گریشیا ریلیف کے تحت پانچ لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔ Civilian killing Rajouri

فوجی کیمپ کے باہر مردہ پائے گئے شہریوں کے لواحقین کو ایکس گریشیا فراہم

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 11:45 AM IST

راجوری: ڈپٹی کمشنر راجوری، وکاس کنڈل، نے فلیانہ، راجوری میں قریب دو ہفتہ قبل فوجی کیمپ کے باہر مردہ پائے گئے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی اور منظور شدہ ایکس گریشیا ریلیف کے تحت رقومات تقسیم کی۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے فوت ہونے والے خاندان کے لیے 5 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا ریلیف کا اعلان کیا تھا۔ DC Rajouri hands over Ex Gratia to Phaliana Rajouri incident families

ڈپٹی کمشنر نے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ قبل ازیں، 16 دسمبر کو ڈپٹی کمشنر راجوری نے متاثرہ خاندانوں کو ایک ایک لاکھ روپے کی فوری امداد بھی فراہم کی تھی۔ متاثرین کو چیک فراہم کیے جانے کے موقعے پر ڈپٹی کمشنر کے ساتھ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد اسلم اور اکاؤنٹس آفیسر راجیش شرما بھی موجود تھے۔ Two civilians Killed in Phaliana Rajouri

مزید پڑھیں: DIG Rajouri On Civilians Killing راجوری میں شہریوں کی ہلاکت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوگی، ڈی آئی جی

یاد رہے کہ سرحدی ضلع راجوری میں 16دسمبر کو فوجی کیمپ کے باہر دو مقامی شہریوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد کی گئیں تھی جس کے بعد بعد مقامی باشندوں نے احتجاج درج کرتے ہوئے فوج کو شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ فوج نے واقعے کے فوراً بعد ہی بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ نامعلوم عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے دو شہری ہلاک ہو گئے۔ شہری ہلاکت کے بعد پولیس، سکیورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور جموں و کشمیر پولیس کے ڈی آئی جی نے اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا وعدہ کیا تھا۔ ڈی سی راجوری نے متاثرہ کنبوں کو ایک ایک لاکھ بعد ازاں ایل جی انتظامیہ نے متاثرین کو پانچ پانچ لاکھ روپے بطور ایکس گریشیا ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔ Two civilians Killed in Phaliana Rajouri ex gratia Provided to Kins

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.