اطلاعات کے مطابق گھر کے نزدیک ایک نالے میں نہانے کی غرض سے گئے دو سگے بھائی تیز پانی کے بہاؤ کے زد میں آکر ہلاک ہوگئے Two Brothers Drown to Death، ہلاک ہونے والے دونوں بھائی کی شناخت وینشو شرما 10 انش شرما 8 برس ولد سنجے کمار شرما سکنہ سنگیری موگلہ کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع کےمطابق یہ دونوں بھائی اپنی ماں کے ساتھ نالے پر گئے تھے۔ ان کی ماں نالے پر کچھ دور کام کررہی تھی کہ دونوں بھائی نہانے کی غرض سے دریا میں کود گئے جہاں پانی کے تیز بہاؤ نے انہیں باہر نکلنے نہیں دیا۔ بچوں کے ڈوبنے کی خبر جب لوگوں معلوام ہوا تو مقامی لوگ بچاؤ کارروائی میں مصروف ہوگئے۔ مقامی پولیس نے بھی ریسکیو آپریشن شروع کیا مگر بچوں کو زندہ حالت میں باہر نکالنے میں ناکام رہے۔ بچوں کی نعش کو نزدیکی ہسپتال میں پورسٹ مارٹم کے لیے لے جایاگیا جہاں لوازمات پورے کرنے کے بعد آخری رسومات کیلے دونوں بھائیوں کی نعش وارثین کے حوالے کردیا گیا'۔
مزید پڑھیں: