ETV Bharat / state

کوروناوائرس: مثبت کیس کے بعد راجوری میں خوف کا ماحول - fridayprayers

جموں کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں کورانا وائرس کے پہلے مثبت کیس کی تصدیق کے بعد راجوری میں خوف و ہراس کا ماحول۔

rajouri
کوروناوائرس: ایک مثبت نتیجے کے بعد راجوری میں خوف کا ماحول
author img

By

Published : Mar 27, 2020, 8:31 PM IST

جمعرات کی شب جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے ٹویٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ راجوری کے ایک شخص کا نمونہ مثبت ثابت ہوا ہے۔

اس اعلان کے بعد آج جمعے کو راجوری میں کافی خوف و ہراس کا ماحول تھا۔ وہیں انتظامیہ کی جانب سے ان افراد کی تلاش کی جا رہی ہے جو اس مثبت شخص کے راطبے میں رہے تھے۔

کوروناوائرس: ایک مثبت نتیجے کے بعد راجوری میں خوف کا ماحول

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کئی افراد کے نمونے جانچ کے لیے جموں میڈیکل کالج منتقل کر دئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ روہت کنسل نے جمعے کے روز سرینگر سے تعلق رکھنے والے مزید چار افراد کے وائرس کے زد میں آنے کی تصدیق کی ہے۔

دریں اثناء راجوری میں بھی جموں و کشمیر کے باقی اضلاع کی طرح بندشوں اور سماجی دوری بنائے رکھنے کے احکامات کے پیش نظر جمعے کی نماز اکثر جگہوں پر ادا نہ کی جا سکی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.