ضلع راجوری کی تحصیل سندر بنی میں تعینات تحصیلدار پر حملہ میں ملوث محکمہ زراعت کے ایک ملازم کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ حملہ میں تحصیلدار زخمی ہوگیا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے دو ایف آئی آر درج کرلیں۔ Tehsildar among four injured in clash
اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز، جب سندر بنی انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم شروع کی جارہی تھی کہ کچھ لوگ تحصیلدار سندربنی کی رہائش گاہ میں گھس گئے اور ان کے ساتھ بحث ہوئی اور افسر پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی اور بعد میں ہاتھا پائی ہوئی جس میں تحصیلدار اور کچھ دوسرے لوگ بھی زخمی ہو گئے۔ Heated argument over some issue
ایس ڈی پی او نوشہرہ توصیف احمد نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر راجوری وکاس کنڈل کی ہدایت کے مطابق شام دیر گئے انہدام کی منصوبہ بندی کی مہم چلائی گئی اور تمام غیر قانونی تعمیرات کو ہٹا دیا گیا اور 10 مرلہ پرائم لینڈ سٹینڈ کو بازیافت کیا گیا۔ Prime land retrieved in Sunderbani town
انہوں نے بتایا کہ 'پولیس نے تھانہ سندر بنی میں دو الگ الگ واقعات میں ملوث تمام ملزمین کے خلاف دو الگ الگ ایف آئی آر درج کی ہیں۔Police have registered two FIRs
پہلا مقدمہ ایف آئی آر چندر موہن اور انیل لکھن پال کے خلاف جبکہ دوسری ایف آئی آر دیویندر کمار سوڈان اور 3 دیگر کے خلاف آئی پی سی تھانہ سندر بنی میں درج کی گئی ہے۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر، راجوری، وکاس کنڈل نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
اپنے حکم میں کنڈل نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کالاکوٹ کرشن لال کو انکوائری افسر مقرر کیا اور ان سے ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔
یہ بھی پڑھیں : Two Policemen Suspended: طالب علم کی پٹائی کرنے والے دو انسپکٹرز معطل