جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ تازہ مثبت معاملوں میں ایک تحصیلدار، ہوٹل منیجر، پولیس، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی اہلکاروں اور محکمہ صحت کے ملازمین سمیت 31 نئے معاملہ سامنے آئے ہیں۔
راجوری میں گزشتہ کچھ روز سے کورونا معاملوں میں اضافہ ہوا ہے اور جمعرات کو 31 نئے معاملہ سامنے آئے جن میں ایک تحصیلدار بھی شامل ہے۔
ان معاملوں میں گیارہ معاملے ایسے ہیں جن کی کوئی سفری تفصیل نہیں ہے۔ جبکہ انتظامیہ نے ایک ہوٹل کو بھی سیل کر دیا ہے کیونکہ مزکورہ ہوٹل کا منیجر کورونا مثبت پایا گیا ہے۔
آج 31 معاملوں کے بعد راجوری میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 331 ہو گئی ہے جن میں 97 افراد صحت یاب ہوگئے ہے۔
ادھر گزشتہ روز کورونا مثبت آنے کے بعد فرار ہونے والے محکمہ صحت کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔