ETV Bharat / state

IED recovered in Rajouri راجوری میں مشتبہ آئی ای ڈی برآمد - راجوری میں مشتبہ آئی ای ڈی برآمد

جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے کوٹرنکہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے آئی ای ڈی کو برآمد کیا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کیا گیا جس نے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 22, 2023, 10:16 PM IST

راجوری ضلع کے کوٹرنکا قصبے کے نزدیک بدھل روڈ پرایک مشقوق قسم کی ایک روشنی دیکھی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج شام پولیس اسٹیشن کنڈی کو اطلاع ملی کہ جگلانو علاقہ میں آئی ای ڈی جیسی مشتبہ چیز کا پتہ چلا ہے۔ کچھ ہی دیر میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی ایک ٹیم کے ساتھ بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ موقع پر پہنچی بم اسکواڈ نے مشتبہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔ ساتھ ہی آئی ای ڈی برآمد ہونے کے بعد علاقے میں تلاشی مہم تیز کر دی گئی۔

راجوری میں مشتبہ آئی ای ڈی برآمد

واضح رہے جموں کے نروال علاقے میں ہفتے کے روز ہوئے دو دھماکوں کی تحقیقات کے لئے قومی تحقیقاتی ایجنسیکی اعلیٰ سطح کی ٹیم جموں وارد ہوئی اور فوری طور پر جائے وقوع کا معائنہ کیا اور وہاں ثبوت اکھٹا کئے۔ فوج اور اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی کے سینئر حکام ہفتہ کو جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے۔ اس دوران پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا اور سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں کے نروال علاقے میں ہفتے کے روز دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز قومی تحقیقاتی ایجنسی کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم جموں وارد ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ این آئی اے ٹیم نے نروال میں جائے وقوع کا معائنہ کیا اور وہاں اہم ثبوت اکھٹا کئے۔ ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے، ایس آئی اے اور دیگر تحقیقاتی ادارے ان دھماکوں کی تحقیقات میں جٹ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jammu Twin blasts جموں میں دو دھماکے، کئی افراد زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.