عالمی وبا کورونا وائرس مثبت کیسز میں ہوش ربا اضافے کے پیش نظر جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع راجوری میں بھی کورونا ٹیسٹنگ کے عمل میں سرعت Increase in Corona Testing in Rajouriلائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی سرکار نے گزشتہ ماہ جموں و کشمیر انتظامیہ سے کورونا ٹیسٹنگ میں مزید تیزی لائے جانے کے احکامات صادر کیے تھے۔
سرحدی ضلع راجوری میں محکمہ صحت کی جانب سے کنٹینمنٹ زونز قرار دئے گئے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ ٹیسٹنگ پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے وہیں محکمہ کے عملہ کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ کورونا ٹیسٹنگ کی اہمیت Increase in Corona Testing in Rajouri و افادیت کے حوالے سے بھی آگاہی چلائی جا رہی ہے۔
محکمۂ صحت کی جانب سے عوام سے کورونا کی ابتدائی علامات پائے جانے یا مثبت شخص کے رابطے میں آنے کے فوراً بعد ہی از خود ٹیسٹنگ Corona Testing Rajouriکے لیے سامنے آنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے ضلع راجوری میں داخلے کے سبھی مقامات پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں، باہر سے آنے والے افراد خصوصاً بین الاقوامی مسافرین کے ضلع میں داخل ہونے سے قبل ان کا کووڈ ٹیسٹ Corona Testing Rajouri کیا جا رہا ہے۔