ETV Bharat / state

راجوری: ایل او سی پر دھماکے میں فوجی اہلکار زخمی - soldier injured in a blast

فوجی اہلکاروں کی ایک ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران ایک بارودی سرنگ پھٹ گئی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 16, 2020, 12:32 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ایک بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر کے کلال علاقے میں ایل او سی پر فوجی اہلکاروں کی ایک ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران ایک بارودی سرنگ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار معمولی طور پر زخمی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی فوجی اہلکار کی شناخت فی الوقت نہیں ہوپائی ہے۔ اہلکار کو علاج و معالجہ کے لئے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.