ETV Bharat / state

Over a Dozen burglaries in Rajouri : راجوری میں بیک وقت درجن سے زائد مقامات پر نقب زنی - سرحدی ضلع راجوری

ضلع راجوری میں نقب زنوں نے بیک وقت کم از کم 15رہائشی مکانات میں نقب زنی کرکے نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اڑا لیے۔ Simultaneous burglaries in Rajouri

راجوری میں بیک وقت درجن سے زائد مقامات پر نقب زنی

author img

By

Published : May 11, 2022, 5:54 PM IST

راجوری: سرحدی ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی کے اسلام پور علاقے کے بعدپنچایت اعظمت آباد اورمنہال بی علاقوں میں دوران شب نقب زنوں نے الگ الگ مقامات پر کم ازکم 15 رہاشی مکانوں میں توڑ پھوڑ کرکے نقدی سمیت زیورات اڑا لیے۔ Simultaneous burglaries in Rajouri بیک وقت درجن سے زائد مکانات میں توڑ پھوڑ اور چوری کی واردات سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

راجوری میں بیک وقت درجن سے زائد مقامات پر نقب زنی

مقامی باشندوں سمیت متاثرہ افراد نے اس قدر ’’منظم نقب زنی‘‘ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’نقب زنی کی اس طرح کی واردات انجام دینا ایک بڑے اور منظم گروہ کا کام ہے۔‘‘ Over a Dozen burglaries in Rajouri انہوں نے راجوری پولیس سے نقب زنوں کے گروہ کو جلد از جلد سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کی اپیل کی۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس ’’اگر گروہ کا جلد از جلد سراغ لگا کر سلاخوں کے پیچھے نہ دھکیلا گیا تو اس طرح کی مزید واردات ہونے کا اندیشہ ہے۔‘‘

متاثرہ نے بتایا کہ قریب 15رہائشی مکانات سے نقب زنوں نے نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اڑا لیے۔ متاثرین میں محمد فرید ولد محمداقبال، محمد پرویز ولد محمد شریف، باغ حسین ولد غلام علی، محمد تنویر ولد صلاح محمد، محمد تنویر ولد محمد شفیع، محمد سجاد ولد فوجی عبدالعزیز، محمد کبیر ولد نظیر حسین، مشتاق احمد ولد محمد حسین، محمد لطیف ولد سائیں خان اور محمدرفیق ولد محمد بشیر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: Burglary in Rahmoo Pulwama: نقب زنوں نے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اڑا لیے

راجوری پولیس نے معاملہ درج کرکے فوری طور ایک ٹیم کو روانہ کیا۔ راجوری پولیس نے شواہد و ثبوت جمع کرکے نقب زنوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ Over a Dozen burglaries in Rajouri میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے راجوری پولیس نے کہا کہ عنقریب ہی نقب زنوں کا پتہ لگا کر انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.