راجوری: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ترگین اور سموٹے علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروئی کے دوران گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔Ammunition Recovered In Rajouri
پولیس کےمطابق تلاشی آپریشن بدھل پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں ترگین اور سموٹے سمیت ضلع کے مختلف دیہاتوں میں شروع کیا گیا۔ تلاشی کارروائی کے دوران ایک جگہ کا پردہ فاش کیا گیا جہاں سے گولہ بارود برآمد ہوا۔وہیں پولیس کے مطابق علاقہ میں سرچ آپریش جاری ہے تاہم ابھ تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔