ETV Bharat / state

Search Operation along loc: راجوری، لائن آف کنٹرول پر سرچ آپریشن شروع - نوشہرہ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن

سرحدی ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ شب فائرنگ کے بعد نوشہرہ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

a
a
author img

By

Published : Jul 10, 2023, 6:44 PM IST

راجوری (جموں و کشمیر): سرحدی ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر، مبینہ طور، سرحد پارس سے دراندازی کی کوشش کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ پی آر او ڈیفنس، جموں، نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’’کل دیر رات نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش کی گئی تھی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس علاقے میں فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا اور اس واقعے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔‘‘

پی آر او ڈیفنس کے مطابق نوشہرہ سیکٹر میں ایک وسیع سرحدی علاقے میں آپریشن کو فوج نے ایل او سی کے پار سے دراندازی کی کوشش کرنے والے مشتبہ عسکریت پسندوں کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد شروع کیا تھا۔ فوجی افسر نے مزید کہا کہ ’’آپریشن جاری ہے اور مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔‘‘ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں لائن آف کنٹرول کے اُس پار دراندازی سمیت ڈرونز کے ذریعے ہتھیاروں اور منشیات کو اس پار بھیجے جانے سے روکنے کے لیے فوج ہمیشہ چوکس رہتی ہے۔ رواں برس شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں دس کے قریب دراندازوں کو ایل او سی کے قریب اِس پار آنے کی کوشش کے دوران ہلاک کیا گیا تھا جبکہ کشمیر سمیت جموں کے سرحدی علاقوں میں متعدد ڈرونز کو بھی مستعد فوجی اہلکاروں کی جانب سے گرایا گیا تھا اور فوج نے ان کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار سمیت منشیات کو بھی ضبط کر لیا۔

مزید پڑھیں: Narcotics Recovered from Slain Infiltrators: آپریشن ’کالا جنگل‘ کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، منشیات ضبط

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.