ETV Bharat / state

مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد راجوری میں سرچ آپریشن شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 3:27 PM IST

سکیورٹی فورسز نے پیر کے روز مشتبہ عسکریت پسندوں کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد راجوری کے سولکی علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔Search Operation In Rajouri

search-operation-launched-in-rajouri-after-suspect-movement
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد راجوری میں سرچ آپریشن شروع

راجوری: مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد سکیورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے سولکی گاؤں کو محاصرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ بتادیں کہ راجوری کے ہی درہال علاقے میں 17نومبر کو سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک غیر ملکی عسکریت پسند مارا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق پیر کے روز مشتبہ عسکریت پسندوں کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج نے راجوری کے سولکی علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع کے مطابق فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔

معلوم ہوا ہے کہ فوج ،جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے سولکی اور اس کے ملحقہ علاقوں کو بھی محاصرے میں لے لیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے رہائشی مکانوں کے ساتھ ساتھ باغات کی بھی تلاشی لی جارہی ہیں۔یہ رپورٹ فائل کرنے تک راجوری کے سولکی علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ 12 نومبر کے روز راجوری ضلع کے روز اپر ڈانگری علاقے میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد ولیج ڈیفنس گارڈ نے فائرنگ کی، تاہم اس فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ وہیں سکیورٹی فورسز نے وسیع علاقے کو اپنے محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.