ETV Bharat / state

School Girl Allegedly Beaten in Rajouri وائس پرنسپل نے مبینہ طور پر طالبہ کی بے رحمی سے پٹائی کی - راجوری اردو نیوز

راجوری کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ڈونگی میں ایک طالبہ کی بے رحمی سے پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ School Girl Allegedly Beaten By Principal

وائس پرنسپل نے مبینہ طور پر طالبہ کی بے رحمی سے پٹائی کی

author img

By

Published : Nov 2, 2022, 11:58 AM IST

Updated : Nov 2, 2022, 4:59 PM IST

راجوری: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کےگورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ڈونگی میں اسکول کی وائس پرنسپل نے مبینہ طور پر ایک طالبہ کی بے رحمی سے پٹائی کی جس کے بعد طالبہ کو گورنمنٹ میڈیکل کالج میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ متاثرہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وائس پرنسپل پر الزام عائد کیا کہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کی وائس پرنسپل انیتا گپتا اسکول میں روزانہ کسی نا کسی بچے کی بے رحمی سے پٹائی کرتی ہیں۔ School Girl Allegedly Beaten By Principal

وائس پرنسپل نے مبینہ طور پر طالبہ کی بے رحمی سے پٹائی کی

متاثرہ طالبہ کویتا شرما گیارہویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔ متاثرہ نے بتایا کہ وائس پرنسپل نے میری بری طرح پٹائی اور دیوار سے مجھے زور سے ٹکرا دی جس کے سبب مجھے ابھی تک چکر آرہا ہے۔ کویتا شرما نے انتظامیہ سےاپیل کی کہ ایسے ٹیچر پر سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے جو اتنی بے رحمی سے پٹائی کرتی ہیں۔ ایک عورت ہونے کے باوجود وہ لڑکیوں پر اتناظلم کرتی ہیں جو برداشت نہیں ہوسکتا۔ لہذا ایسے ٹیچرز کا یہان سے تبادلہ کیا جائے اور جلد از جلد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ وہیں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کی وائس پرنسپل انیتا گپتا نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جو الزامات لگائے جارہے ہیں، وہ سب بے بنیاد ہیں۔ میں نے اس لڑکی کی پٹائی نہیں کی۔ School Girl Allegedly Beaten By Principal

یہ بھی پڑھیں : Scuffle Between Two Groups جی ایم سی راجوری کے ملازمین کے مابین جھڑپ

Last Updated : Nov 2, 2022, 4:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.