راجوری: جموں و کشمیر کے راجوری میں لینڈ سلائڈنگ Road Closed Due to Land Slide کی وجہ سے عوام کو پریشانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دراصل راجوری و ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ دہرہ گلی کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے رابطہ سڑک بند Road Closed Due to Land Slide in Rajouri ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سڑک بند ہونے کی وجہ سے جہاں ایک طرف عام لوگ پریشان ہیں، وہیں ایک دولہے کو بھی اپنی بارات کے ساتھ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے کئی کلو میٹر پیدل چلنا پڑا۔ دولہے نے اپنی پریشانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ اچانک سڑک بند ہونے کی وجہ سے پیدل چلنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ سڑک کی بحالی کے سلسلے میں موقع پر پہنچ چکی ہے لیکن پتہ نہیں سڑک کب تک بحال ہوگی۔ دولہے نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ سڑک کو جلد از جلد ٹریفک کی نقل وحرکت کے لیے بحال کیا جائے، تاکہ مزید پریشانیوں سے بچا جا سکے۔ Groom Stuck With Baraat in Land Slide
یہ بھی پڑھیں:
Road Closed Due to Land Slide in Rajouri: تھنہ منڈی تا بفلیاز سڑک رابطہ بند، مسافر پریشان
وہیں تحصیل انتظامیہ تھنہ منڈی نے سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت کو جلد بحال کرنے کے لیے کام شروع کروا دیا ہے۔ تحصیلدار تھنہ منڈی ساحل علی شاہ بھی موقع پر پہنچ کر جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس سڑک پر سفر نہ کریں، جب تک سڑک کا کام مکمل نہ کر لیا جائے۔ Groom Stuck With Baraat in Land Slide