جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے تھانہ منڈی میں ایک رہاشی مکان میں آگ لگ جانے کی وجہ سے علاقے میں افرا تفری کا ماحول ہو گیا۔
دراصل علاقے کے ہسپلوٹ میں محمد معروف کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے رہاشی مکان خاک کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ مکان کے اندر لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ راحت کی بات یہ رہی کہ کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
وہیں مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'تھانہ منڈی میں اکثر ایسے حادثات ہوتے رہتے ہیں، مگر فائر بریگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: اتراکھنڈ گلیشیئر حادثہ: 7 اموات، ریاستی حکومت کا معاوضے کا اعلان
انہوں نے بتایا کہ 'منڈی میں فائر بریگیڈ کو لے کر کئی بار حکومت سے مطالبہ کیا جا چکا ہے لیکن پھر بھی حکومت اس طرف توجہ نہیں دیتی۔'