ETV Bharat / state

راجوری میں ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن - ضلع میں کووڈ-19 کے 51 نئے معاملے

گذشتہ روز راجوری میں کورونا وائرس کے 51 نئے معاملے سامنے آئے تھے، جس سے ضلع کووڈ-19 کا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے۔

rajouri
rajouri
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 6:36 AM IST

صوبہ جموں کے ضلع راجوری میں ایک بار پھر انتظامیہ کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، گذشتہ روز پولیس نے شہر میں اعلان بھی کیا ہے کہ لوگ اپنی دکانیں نہ کھولیں اور گھروں میں ہی رہیں۔

گذشتہ روز ضلع میں کووڈ-19 کے 51 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹھاکر شیر سنگھ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر راجوری قصبہ میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا 'راجوری قصبہ میں 11 تاریخ سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے، جن علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ رہے گا، ان میں راجوری، جواہر نگر، کھانڈلی، جی ایم سی روڑ، سلانی برج، درہالی برج سے لے کر پی جی کالج تک، گجر منڈی اور ملک مارکٹ شامل ہیں'۔

انتظامیہ نے ان علاقوں میں کنٹیکٹ ٹریسنگ کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹھاکر شیر سنگھ نے یہ بھی کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے سلسلے میں ایک تفصیلی آرڈر بھی نکالا جائے گا۔

گذشتہ روز ضلع میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 51 معاملے سامنے آئے ہیں، جسکے بعد ضلع پوری طرح کووڈ-19 کا ہاٹ اسپاٹ بن چکا ہے۔

وہیں جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے معاملات میں تیزی دیکھی جارہی ہے، خطے میں کورونا وائرس سے 9 ہزار 888 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 159 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

صوبوں کے حساب سے اگر بات کی جائے تو جموں میں ابھی تک 2 ہزار 94 افراد کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ کشمیر میں 7 ہزار 794 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.