اسی طرح کا ایک معاملہ آج راجوری کے وارڈ نمبر 16 میں دیکھنے کو ملا جہاں بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ بجلی کے خلاف نعرے بازی کی۔
مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشن گوئی کے ساتھ ہی راجوری میں بجلی گل ہو جاتی ہے جبکہ بارش سے قبل ہی محکمہ کے ٹرانسفارمر جل جاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایک اعلی سطح کی ٹیم تشکل دی جائے جو کہ تحقیقات کرے۔
انہوں نے کہا کہ 'ہر بار محکمہ کے ٹرانسفارمر موسم سرما اور موسم گرما کے ساتھ ہی کیوں جل جاتے ۔'
انہوں نے کہا کہ 'ایک جانب محکمہ کی طرف سے صارفین کو بجلی کی سہولیات دستیاب ہو یا نا ہو لیکن بجلی کے بل ہر ماہ فراہم کئے جاتے ہیں۔'