ETV Bharat / state

راجوری: ’بجلی ٹاور کی زد میں آئی زمین کا معاوضہ فراہم کیا جائے‘ - بالائے طاق

’’زرخیز زمین اور بستی کے بیچوں بیچ بجلی کے ٹاور نصب کیے جانے اور ہائی وولٹیج ترسیلی لائنیں رہائشی ڈھانچوں کے قریب گزرنے سے لوگوں کو ہر وقت کسی بڑے حادثے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔‘‘

راجوری: ’بجلی ٹاور کی زد میں آئی زمین کا معاوضہ فراہم کیا جائے‘

author img

By

Published : Oct 11, 2021, 7:30 PM IST

سرحدی ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں پنچایت منہال سے تعلق رکھنے والے باشندوں نے تعمیراتی کمپنی کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا۔

راجوری: ’بجلی ٹاور کی زد میں آئی زمین کا معاوضہ فراہم کیا جائے‘

منہال کے باشندوں نے تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لوگوں کے شدید احتجاج کے باوجود تعمیراتی کمپنی نے علاقے میں بجلی کے ٹاور بستیوں کے بیچوں بیچ نصب کیے۔

انہوں نے کہا کہ ’’زرخیز زمین کے بیچوں بیچ بجلی کے ٹاور نصب کیے جانے کے سبب لوگوں کو کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہائی وولٹیج ترسیلی لائنوں کے رہائشی مکانات کے قریب سے گزرنے کے سبب ہر وقت کسی بڑے حادثے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: راجوری: الگ الگ حادثات میں پانچ افراد ہلاک

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی ٹاور کی تنصیب کے وقت کمپنی نے اصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ٹاور نصب کیے، جس کے سبب ٹاور کے آس پاس کی سڑکوں سمیت رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مقامی باشندوں نے ٹاور کی زد میں آئی زمین اور رہائشی مکانوں کو ہوئے نقصان کا معاوضہ فراہم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.