راجوری: جموں وکشمیر پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ چار عسکریت پسندوں کے مدد گاروں کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ دائر کیا۔ ایس ایس پی راجوری نے بتایا کہ گرفتار شدگان ضلع راجوری میں تخریبی کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھے۔Chargesheet Filed Against LeT Associates
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ طالب حسین ولد حیدر شاہ ساکن دراج کوٹرناکہ، محمد شبیر ولد غلام حسن ، محمد صادق ولد ابراہیم ساکن کوٹرناکہ اور محمد قاسم عرف سلیمان ولد محمد شفیع ساکن انگرالہ ریاسی، نامی عسکریت پسند معاونین کے خلاف این آئی آئی کی خصوصی عدالت میں چارج شیٹ دائر کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تین ملزمان کو امسال جون اور جولائی میں گرفتار کیا گیا، جبکہ محمد قاسم ساکن پاکستان رواں برس ہی سرحد عبور کرنے میں کامیاب ہوا ۔اُن کے مطابق راجوری، پونچھ اور ڈوڈہ میں عسکریت پسندی کو پھر سے فروغ دینے میں قاسم کا ہاتھ ہے ۔
مزید پڑھیں: Charge Sheet Filed Against Militant لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکریت پسند کے خلاف چارج شیٹ داخل
دریں اثنا ایس ایس پی راجوری نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ راجوری میں ملیٹینسی کو فروغ دینے میں مذکورہ معاونین کا ہاتھ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں تخریبی سرگرمیوں کو انجام دینے اور نوجوانوں کو ملیٹینٹ صفوں میں شامل کرانے میں لشکر طیبہ کے مدد گارپیش پیش تھے۔Militancy Activities in Rajouri
(یو این آئی )