پل منہدم ہونے کے بعد مقامی لوگ بی آر او کی غفلت پر ناراض ہیں۔ مقامی لوگون کا کہنا ہے کہ مذکورہ پل سرحدی علاقے سے قصبے کو جوڑ نے والا واحد پل تھا جس بی آر او کی غفلت کے باعث زمین بوس ہوگیا۔ اب اگر انہیں ایمرجنسی میں کسی کہیں لے جانے کی نوبت آئے تو وہ اس کے قابل نہیں ہوں گے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ' ایل او سی پر فائرنگ کے دوران مقامی لوگ اسی پل کے ذریعے دیگر علاقے جاتے تھے تاکہ ان کی جانیں محفوظ رہے، لیکن اب پل منہدم ہونے کی وجہ سے وہ گولہ باری کے دوران اپنی جانیں بچانے سے قاصر ہوں گے'۔
مقامی لوگوں نے بی آر او پر عفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فٹ پل پر12 ٹن سامان بوج ڈالا گیا جس کی وجہ سرحدی علاقوں کے لوگوں کو پھر مشکلات سے دو چار ہونا پڑ سکتا ہے'۔